11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’پاک بھارت ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچیں گی‘، پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی فائنل فور ٹیموں سے پاکستان اور بھارت دونوں کو ہی باہر کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے جس کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے۔ کرکٹ کے ہر میگا ایونٹ میں شائقین کرکٹ دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کو فیصلہ کن میچوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم ایک سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر نے ان دونوں ٹیموں کو میگا ایونٹ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی فہرست سے باہر کر دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے باہر کرنے والے سابق انگلش کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل وان ہیں جنہوں نے یہ پیشگوئی کی ہے۔

- Advertisement -

مائیکل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا ہے جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتائے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر ان میں بالترتیب ٹی 20 کے ابتدائی دو عالمی کپ جیتنے والی ٹیموں بھارت اور پاکستان غائب ہیں۔

مائیکل وان نے میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے دفاعی چیمپئن انگلینڈ، میزبان ویسٹ انڈیز کے ساتھ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو مضبوط امیدوار قرار دیا ہے۔

انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ریکارڈ 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ 9 ممالک اپنے اسکواڈ کا اعلان کر چکے ہیں جن میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان، عمان، کینیڈا، نیپال شامل ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: مزید 3 ممالک کے اسکواڈز کا اعلان ہو گیا

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے آج دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا ہے تاہم ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے بعد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں