جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

بھارت میں پاکستانی سفارتی عملے پر بینک سے تنخواہیں نکالنے پر پابندیاں عائد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت نے پاکستانی سفارتی عملے کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، بینک سے تنخواہیں نکالنے پر پابندیاں عائد کردی ہے جبکہ پاکستانی سفارتی عملے نے شدید احتجاج کرتے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔

بھارت باز نہ آیا، پاکستانی سفارتی عملے پر اس مرتبہ پابندیاں بینکوں کے ذریعے لگائی گئی ہیں، پاکستانی سفارتی عملے کو تنخواہیں نکالنے سے پہلے بینک فارم بھرنا پڑے گا اور فارم میں اضافی سوالات کے جوابات دینے ہوں گے، رقم کیوں نکال رہے کہاں خرچ کریں گے۔

بھارتی وزارت اقتصادی امور کی پابندیوں پر پاکستانی ہائی کمیشن مالی پریشانی کا شکار ہے، روز مرہ اخراجات کیلئے رقم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ہائی کمشنر نے پابندیوں کیخلاف بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا، خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے اس طرح کی پابندیاں سفارتی آداب اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن کاکہنا ہے کہ غیرضروری شرائط نوٹوں کی منسوخی کے باعث نہیں بلکہ پاک بھارت تناؤ بڑھانے کیلیے لگائی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے معاملہ سرتاج عزیز کی سطح پر ہارٹ آف ایشیاء کی سائڈ لائن پر اٹھایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکام نے پیش آنیوالی صورتحال پر نوٹوں کے بحران کا جواز پیش کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں