منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’ 8 سے 9 کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے 8 سے 9 کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو رہے ہیں یہ میری خبر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرُجوش میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بہت غصے میں ہیں کل میچ کےبعد کچھ کھلاڑی محسن نقوی سے ملنا چاہتے تھے انہوں نے انکار کیا اور کئی کھلاڑی ٹیم سے باہر ہونے والے ہیں یہ نہیں بتا سکتا کہ کون باہر ہو گا لیکن 70 فیصد تک ٹیم تبدیل ہو گی۔

باسط علی نے امید کا اظہار کیا کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کیلئے ابھی بھی سپرایٹ میں جانے کا موقع ہے پاکستان کا سپر ایٹ میں پہنچنے کا 10 فیصد چانس ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ ہو رہے ہیں کل چیئرمین پی سی بی تک یہ بات بھی پہنچائی گئی کہ نیوزی لینڈکاحال دیکھیں، سلیکشن کمیٹی سےبھی اب پوچھا جائےگا کہ آپ نےکیسی سلیکشن کی ہے اس وقت سلیکشن کمیٹی بھی خطرے میں ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم میں بالکل تبدیلی ہونی چاہیے یہ ہی موقع ہے قومی ٹیم میں پہلے تبدیلی کر لی جاتی تو بھارت سے شکست نہ ہوتی، جو لوگوں کے دل ٹوٹے ہیں اس کا جوابدہ کون ہو گا، ورلڈکپ کیلئے ایسے ٹیم تیار نہیں ہوتی ورلڈکپ ایک بڑا ایونٹ ہوتا ہے ایسی تیاری نہیں کی جاتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں