ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاک بمقابلہ نیوزی لینڈ : پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جبکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایس او پیز کے تحت 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے، دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تاہم کیویز کو آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 2003میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا اس وقت پاکستان ٹیم نے 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو کلین سوئپ کیا تھا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی خاص بات یہ ہے پاکستان ٹیم یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک ناقابل شکست رہی ہے تین ایک روزہ میچز میں فتح پاکستان ٹیم کے حصہ میں آئی۔

فارمیٹ میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ تئیسویں ون ڈے سیریز ہے کیویز کو تیرہ کامیابیوں کےساتھ برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے سات جیتیں جبکہ دو میچ ڈرا ہوئے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے سیریز سال دوہزار گیارہ میں جیتی تھی۔ ہوم سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، باہمی مقابلوں میں بھی پاکستان کو برتری ایک سو سات میچ کھیلے گئے پچپن شاہینوں کےنام رہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم نے سال دوہزار تین میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا اس موقع پر کیویز کو پانچ صفر سے کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں