منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری: پیشگی شرائط پاکستان کے لئے رکاوٹ بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ میں پاکستان کے بیل آوٹ پیکیج کی حتمی منظوری کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا چھ ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا، اجلاس میں ویتنام، یوگنڈا ڈنمارک سمیت سات ملکوں کا ایجنڈا شامل ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت دو ارب ڈالر کی اضافی ایکسٹرنل فنانسنگ کی شرط جلد پوری کرنےکیلئے پر امید ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب، چین اور یو اے ای سے بارہ ارب ڈالر قرض روول اوور کرانے کیلئے بھی رابطوں میں تیزی آئی ہے۔

پاکستان سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت اورسرمایہ کاری کا خواہاں ہے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں، دوطرفہ ممالک اور کمرشل بینکوں سے قرض لینے کی کوششیں جاری ہے۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان سات ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کا اسٹاف لیول معائدہ بارہ جولائی کو ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں