تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کراچی میں سیلابی صورتحال، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر

کراچی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی کی ملیر ندی میں پانی کا دباؤ تیز ہوگیا، پاک فوج، رینجرز کے 70 جوان ریلیف، ریسکیو کاموں میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں سیلابی صورتحال سے متعدد علاقے متاثر ہوئے، آرمی انجینئرز ایم 9 شاہراہ پر کاموں میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید بارشوں سے تھڈو ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی موجود ہے جبکہ قائد آباد کے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، متاثرہ افراد میں خوراک اور دیگر اشیا کی تقسیم کی گئی۔

آرمی کی تین ٹیمیں سعدی ٹاؤن، ملیر کینٹ اور کے الیکٹرک کے گرد اسٹیشن پر تعینات ہیں، ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش نے تباہی مچادی، سڑکیں تالاب بن گئیں

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی انجینئرز نے ایم نائن کو سیلاب سے بچانے کے لیے بند بنایا، آرمی انجینئرز نے 200 میٹر لمبا 4 فٹ اونچا بند تعمیر کیا ہے، بند پانی کو مناسب طریقے سے ریگولیٹ کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا۔

حکام کے مطابق کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو پانی سے بچانے کے لیے آرمی کی تین ٹیمیں مہران ڈرین پر تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ شہرقائد سمیت سندھ بھر میں ہونے والی موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، کراچی میں سڑکیں تالاب بن گئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہے۔

Comments

- Advertisement -