اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بالی ووڈ فلم ’نام شبانہ‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان سنسر بورڈ نے بالی ووڈ فلم ’نام شبانہ‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ فلم پر پابندی دہشت گردی سے متعلق مواد نہ ہٹانے پر عائد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سنسر بورڈ نے گزشتہ ہفتے بھارتی فلم ’نام شبانہ‘ کو ریلیز کی اجازت دینے کے بعد اس پر پاکستان میں نمائش پر دوبارہ پابندی عائد کردی ہے۔

مقامی ڈسٹری بیوٹر فلم کی نمائش میں ایڈیٹنگ کے بعد اس کی ریلیز کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ فلم میں اکشے کمار، انوپم کھیر، منوج واجپائی اور تاپسی پنوں مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ فلم کو 31 مارچ کو پاکستان میں ریلیز ہونا تھا۔

- Advertisement -

naam-shabana-post-2
ذرائع کے مطابق فلم کی نمائش پر پابندی دہشت گردی سے متعلق مواد نہ ہٹانے پر عائد کی گئی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض شیوم نائر نے انجام دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: سنسر بورڈ نے فلم ’رئیس‘ کی نمائش روک دی

فلم میں تاپسی پنوں کو ایک غصہ ور اور منتقم مزاج لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس کا ماضی بہت تلخ ہے اور وہ اپنے ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے خائف نظر آتی ہے۔ فلم میں شبانہ کا پہلا مشن ایک بین الاقوامی اسلحہ ڈیلر کا خاتمہ دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تاپسی پنوں نے سبھاش گھئی کی فلم کانچی سے اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ جڑواں 2 میں بھی ورن دھون کے ساتھ مرکزی کردار میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے بعد میں اٹھالیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں