ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان کی 30 سال میں پہلی بار دولت مشترکہ کے اجلاس کی صدارت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے 30 سال میں پہلی بار دولت مشترکہ کےکسی اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں عالمی پائیدار ترقی کےایجنڈےمیں نوجوانوں کی شمولیت کو ترتیب دینے میں کردار پر زور دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دولت مشترکہ کے یوتھ وزارتی اجلاس کی صدارت کی، 10 ویں یوتھ وزارتی اجلاس میں 45 سے زائد ریاستوں کے وزرا نے شرکت کی۔

لندن میں جلیل عباس جیلانی کی زیرصدارت 12 سے 15 ستمبر تک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں عالمی پائیدار ترقی کےایجنڈےمیں نوجوانوں کی شمولیت کو ترتیب دینے میں کردار پر زور دیا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ شرکا نے نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کی اہم ضرورت پر بھی غور کیا اور نگران وزیر خارجہ نے شرکا کو ’’پرائم منسٹر یوتھ پروگرام‘‘سے متعلق آگاہ کیا۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ جلیل عباس جیلانی نےدولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سےملاقات کی جبکہ سری لنکا، روانڈا، جمیکا اور ساموا کےوزرا سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کو بہت اہمیت دیتا ہے، دولت مشترکہ سے قریبی مصروفیات جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں