تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سترہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم قومی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان ان کے نائب ہونگے۔

سترہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں بابراعظم کپتان، عابدعلی، عمران بٹ، اظہرعلی ، فواد عالم ، سعود شکیل ،فہیم اشرف،محمدنواز،محمد رضوان نائب کپتان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد،نعمان علی، ساجدخان، یاسرشاہ، حارث رؤف اور حسن علی بھی حتمی اسکواڈ میں شامل ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر تابش خان بھی اسکواڈکا حصہ ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بیس رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل باقی تینوں کرکٹرز قومی اسکواڈ کے ہمراہ ہی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -