ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستانی روپے کی مضبوطی سے بین الاقوامی تجارت کو فروغ ملنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی کرنسی کی قدر میں ستمبر کے اوائل سے ہی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، روپے کی مضبوطی سے بین الاقوامی تجارت کو فروغ ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، پاکستانی معیشت پر حالیہ دنوں میں ایک رپورٹ جاری کی گئی جس کے اعداد وشمار کافی حوصلہ افزاہیں۔

پاکستانی کرنسی کی قدر میں ستمبر کے اوائل سے ہی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات سے اگست2023 کے بعد سے مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، جس سے روپے کی مضبوطی سے بین الاقوامی تجارت کو فروغ ملنے کا بھی امکان ہے۔

- Advertisement -

سال 2023 میں تجارتی خسارے میں 40 فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو 85 فیصد تک کم کرنے میں نمایاں پیشرفت دیکھی گئی جو ادائیگیوں کے بہتر توازن کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.1 فیصد اضافے کیساتھ غیر معمولی نمو دکھائی دی جو کہ ملکی ترقی میں مثبت علامت ہے۔

آئی ٹی صنعت نے 1.72 بلین ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا ہے ، جو برآمدات اور اقتصادی ترقی کو ظاہر کرتا ہے، چیلنجوں کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے اور درآمدات میں نمایاں طور پر 28.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جو تجارتی توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر پر مثبت اثرڈال سکتی ہے۔

کوئلہ، ڈولومائٹ، بیریٹس اور دیگر اہم معدنیات کی پیداوار میں اضافہ کان کنی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا ہے، آئی ٹی شعبے میں چین کی دلچسپی ملکی اقتصادی ڈھانچے کی مضبوطی کو نمایاں کرتی ہے ، ٹیلی کام سیکٹرکی اہم شراکت داری نے ملک میں مزید ترقی کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہوئے قومی خزانے میں نمایاں حصہ ڈالا ہے۔

بینکنگ سیکٹر نے منافع میں خاطر خواہ اضافے کی اطلاع دی ہے، جو مجموعی اقتصادی استحکام اور کاروباری سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان میں ایس آئی ایف سی کا قیام اور سعودی عرب سمیت کئی غیرملکی کان کنی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی معیشت کی مضبوطی کی جانب واضح اشارہ ہے۔

زراعت کےشعبےمیں لینڈانفارمیشن اینڈمینجمنٹ سسٹم کےریفارمزانقلاب برپا کرسکتے ہیں، پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کی نجکاری میں دل چسپی ملک میں پائیدارصنعتوں اورروزگار کے مواقعوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

اسلام آباد میں سی پیک بینک آف چائنا کا آغاز ملکی معاشی استحکام کی اہم نشانی ہے اور ملک میں چاول کی برآمد کے بڑھتے مواقع معیشت کی مضبوطی میں اہم جز قرار دیا جارہا ہے ساتھ ہی پاک فوج اورحالیہ حکومت کی مشترکہ کوششیں پائیدارامن اورمضبوط پاکستان کی نویدہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں