تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

پاکستان نے بھارت کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے کشمیر، افغانستان اور سی پیک کے حوالے سے ایک اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے شدید ردعمل جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت جھوٹے اور مسخ شدہ بیانات سے کشمیر پر غیر قانونی قبضے سے توجہ ہٹا نہیں سکتا‘۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من و عن عمل کر کے ہی ممکن ہوگا، بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ، سی پیک کے اہم حصوں میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا پاکستان کے خلاف فیٹف کا سیاسی استعمال کا اعتراف، بلی تھیلےسے باہر آگئی

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق علاقائی رابطہ، سماجی اور اقتصادی ترقی اس پروجیکٹ سے جڑی ہوئی ہے، بھارت پروپیگنڈے کر کے سی پیک کی اہمیت کو کم نہیں کرسکتا۔

زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق ’افغانستان پربھارت اپنی جعلی تشویش اوردھوکا دہی کوختم کرے، بھارت نےافغانستان میں ایک تباہ کار کا کردار ادا کیا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -