ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستان نے آئی آیم ایف کو فاریکس ٹریڈنگ کے آن لائن پلیٹ فارم کا پلان دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے آن لائن فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا پلان تیار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کو فاریکس ٹریڈنگ کا آن لائن پلیٹ فارم کا پلان دے دیا گیا ہے جو جنوری 2024 کے آخر تک شروع کردیا جائے گا۔

انٹربینک مارکیٹ میں تمام غیرملکی کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ ہوگی، پاکستان نے زرمبادلہ مارکیٹ میں اصلاحات پر آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ پلان غیرملکی زرمبادلہ مارکیٹ میں اصلاحات کا پاکستان کا پلان ہے، آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ میں ان اہم اقدامات کا پلان پیش کردیا گیا ہے۔

پاکستان نے فاریکس مارکیٹ میں شفافیت اور کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

پلان کے تحت دسمبر 23 سے یومیہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا ریٹ جاری کیے جارہے ہیں، پلان کے تحت نئے ٹریڈنگ پلیٹ فارم تمام بینکوں کو جنوری 2024 کے اختتام پر لنک کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں