اشتہار

پاکستان نے بھارت سے پکل اور کیرو پاور پراجیکٹ سے متعلق جواب مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان انڈس واٹر کمیشن نے ایک بار  پھر بھارت کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈس واٹر کمیشنر نے خط میں بھارت سے  پکل ڈل ڈیم اور کیرو پاور پراجیکٹ کے متعلق اعتراضات پرجواب مانگا ہے، یاد رہے پکل ڈل ڈیم  اور کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر ہیں۔

انڈس واٹر کمیشنر نے بتایا کہ پکل ڈل ڈیم اور کیرو پاور پراجیکٹس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ کم ہوجائے گا، پکل ڈل سے 1000میگاواٹ اورکیرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 624 میگاواٹ ہے۔

- Advertisement -

کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت آبی مذاکرات میں یہ دونوں منصو بے سر فہرست ہوں گے، بھارت نے گزشتہ اجلاس میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

انڈس واٹر کمیشنر نے کہا کہ بھارت ہمارے ساتھ واٹر ڈیٹا شیئرنگ کررہا ہے، بھارت سے آئندہ میٹنگ مارچ کے پہلےہفتےمتوقع ہے، بھارتی وفد مذاکرات کے لئے پاکستان آئے گا۔

کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدہ کی پاسداری کی ہے، امید ہے کہ عالمی بینک بطور تھرڈ پارٹی ہمارے موقف کو تسلیم کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں