جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ کیخلاف قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں کل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

ورلڈ کپ ڈو اور ڈائی میچ میں کل گرین شرٹس جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اتریں گی، اہم میچ میں قومی ٹیم میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کی شمولیت کا امکان ہے۔

پاکستانی کیمپ سے اچھی خبر ہے کہ فخر اور محمد نواز دونوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

فخر زمان گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہوگئے ہیں جو ورلڈ کپ کے دوران بڑھ گئی تھی اب وہ کل چنئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہیں۔

فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ سال 193 رنز بنائے تھے اور سیریز 2-1 سے جیتنے میں ان کا اہم کردار تھا، تواقع ہے کہ وہ اس اہم میچ میں ٹیم میں شامل کیے جائیں گے۔

اوپنر بیٹر کو امام الحق کی جگہ فائنل الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

فخر زمان نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور انہیں نیٹ میں بیٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا جبکہ محمد نواز بھی نیٹ میں بولنگ کرتے دکھائی دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں