منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

بحری جنگی بیڑا دشت میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چین میں تیار ہونے والا بحری جنگی بیڑا دشت میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع میر حاصل بزنجو نے جنگی بیڑے کا نام بلوچستان کے دریا کے نام پر رکھنے کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے بیڑے میں ایک اہم اضافہ چین میں تیار ہونے والا پیٹرول شپ پی ایم ایس ایس دشت پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔

پی ایم ایس ایس دشت کی بیڑے میں شمولیت کی پروقار تقریب کراچی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی بندرگاہوں اور جہازرانی کے وفاقی وزیر میرحاصل خان بزنجو تھے ، میرحاصل خان بزنجو نے تقریب سے خطاب میں کہا پی ایم ایس ایس دشت بحری سیکیورٹی کے لئے اہمیت کا حامل ہے، پاک چین دوستی مستقبل میں مزید پروان چڑھے گی۔

- Advertisement -

بحری بیڑے کا نام بلوچستان کے دریا کے نام پر رکھنے پر میر حاصل بزنجو نے شکریہ اداکیا اور کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی پاکستان کے روشن مستقبل سے وابستہ ہے، اس اہم منصوبے کے تحفظ کے لیئے پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکورٹی کا کرداراہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ میری ٹائم کاشعبہ کسی بھی ملک کے لیئے لائف لائن کی حیثیت رکھتاہے پاک بحریہ اورسمندرمیں درپیش چیلنجز کو پارلیمنٹ کے فلور میں اٹھایا ہے۔

اس موقع پر ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئرایڈمرل جمیل اختر کا کہنا تھا کہ پی ایم ایس اے کے بحری بیڑے میں شامل ہونے والاپیٹرول شپ جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی سازوسامان سے لیس ہے، جو سمندری سرحدوں اور سی پیک منصوبے کی حفاظت کے لیئے اہم کردار اداکریگا۔

ڈی جی پی ایم ایس اے نے بتایا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری بیڑے میں مزید تین جہازشامل کئے جائیں گے، جس میں سے ایک جہاز کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ دو بڑے جہاز جدید آلات کے علاوہ ہیلی کاپٹر سے بھی لیس ہونگے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں