اشتہار

پاکستان نے کشمیر میں جنگجو بھیجنےکی بھارتی میڈیا رپورٹ مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے کشمیر میں جنگجو بھیجنےکی بھارتی میڈیا رپورٹ کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ من گھڑت خبریں تحریک آزادی کشمیر کو دبانےکی کوشش ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک مقامی ہے، بھارت کی سازش ایک بار پھر ناکام ہوگی۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبریں پھیلا کربھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں چھپاسکتا، بےبنیاد الزامات بی جےپی کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، پاکستان سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانےکی بجائے بھارت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز بھی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے بھارتی وازرتِ خارجہ کے کلبھوشن کے معاملے پر دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی ہائی کمیشن اپنی قانونی قونصل پر معاملہ ڈال کر اس مسئلے سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتا ہے‘۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے فیصلے کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی کلبھوشن سے ملاقات کروائی اور وکیل کو بھی اس کی دعوت دی مگر سفارتی رابطوں میں بھارت نےخود ہی کسی وکیل کو ہدایت دینےسےانکارکردیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی انکار کے بعد پاکستان نے ریاستی وکیل کا تقررکرکے مقدمے کی کارروائی شروع کی، جس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے زیرحراست بھارتی شہری کا معاملہ بھی پیش کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’کلبھوشن یادیو اوربھارتی شہری محمد اسماعیل کے معاملات علیحدہ ہیں، اُس کا حوالہ بھارتی اپوزیشن کے تضادکو ظاہرکرنےکیلئے دیا گیا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں:   پاک فوج نے سی پیک کے خلاف بھارتی سازش کو بے نقاب کردیا

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ پاکستان کلبھوشن کو پہلےہی2بار قونصلر رسائی فراہم کرچکاہے اور تیسری پیشکش ابھی باقی ہے‘۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’بھارت آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق عملی اقدامات اٹھائے اور مسخ شدہ حربوں کے استعمال سے باز آجائے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں