تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا کے وار جاری، مزید 34 افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہے، مزید 34 مریض جاں بحق جبکہ1599 سے زائد کیسز سامنے آئے ،ملک میں عالمی وبا سے مجموعی اموات کی تعداد 11ہزار657 تک جاپہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے ک رونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹےمیں 42 ہزار455 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 1 ہزار599 نئے کیسز سامنے آئے اور ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33ہزار182 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں مزید 34 کرونامریضوں کا انتقال ہوا ، جس کے بعد مجموعی اموات11ہزار657 ہوگئیں جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے 2ہزار125 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ “کرونا ویکسین ” لینے چین روانہ

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر 24 گھنٹےمیں کرونا وائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 3.76فیصد ہے جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز کی تعداد5 لاکھ 44 ہزار813 تک جا پہنچی ہے، ملک میں عالمی وبا سے 4 لاکھ 99 ہزار 9742 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار 182 مریض گھروں اور مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 663، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 928، خیبرپختونخوا میں 66 ہزار 679 ، بلوچستان میں 18 ہزار 809، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -