منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ حج معاہدے پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ حج معاہدے پر دستخط ہوگئے، حج ایکسپو میں حجاج کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک سعودی پاک سالانہ حج معاہدہ طے پا گیا اور سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور نگراں وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے جدہ میں معاہدے پر دستخط کردیئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی حج ایکسپو شروع ہوگا، حج ایکسپو میں حجاج کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے ہوں گے۔

- Advertisement -

پاکستانی وفد حجاج کو سہولتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کرے گا۔

یاد رہےآئندہ برس کیلئے حج قرعہ اندازی میں 5 ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرارپائے، ریگولر حج اسکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور ریگولرکوٹہ کے تحت کی جانے والی قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور سعودی وزیرحج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں