پاکستان کے آذربائیجان سے ادھار تیل اور ایل این جی فراہمی پر بات چیت جاری ہے، پاکستان ماہانہ ایک ایل این جی کارگو خریدنا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان سے ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آذربائیجان کا دورہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری پٹرولیم محمدمحمود بھی وزیر مملکت پٹرولیم کےہمراہ ہے۔
پاکستان آذربائیجان سےادھارپرتیل اور ایل این جی فراہمی پر بات چیت کررہا ہے، پاکستان آذربائیجان سے ماہانہ ایک ایل این جی کارگوخریدناچاہتاہے۔
پاکستانی حکام اور آذربائیجان کی حکومتی کمپنی سوکار کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
قبل ازیں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرے گا۔
وزیر کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کو خام تیل اور ڈیزل اور پیٹرول رعایتی نرخوں پر برآمد کرے گا جو ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے، روس پاکستان کو وہی رعایت دے گا جو دنیا کو تیل اور پیٹرول پر دے رہا ہے۔