جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل رواں ماہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں ماہ آئرلینڈ کے خلاف تین اور انگلینڈ کے خلاف چار ٹی  ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف کی انجری کے بعد واپسی ہوئی ہے جب کہ زمان خان اور اسامہ میر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے ممبران وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق نے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جب کہ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز سے باہر ہونے والے اعظم خان اور آخری دو میچز نہ کھیلنے والے محمد رضوان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

- Advertisement -

سلیکشن کمیٹی نے جس 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں 3 اوپنر، 2 وکٹ کیپر، 3 آل راؤنڈر، 7 فاسٹ بولرز شامل ہیں۔

اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، عباس آفریدی، عرفان خان شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

واضح رہے کہ پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز 10 مئی سے ہوگا۔ قومی ٹیم یہاں 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں آئرش ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی جس کے بعد گرین شرٹس انگلینڈ کے لیے اڑان بھریں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کی پچ لگانے کا آغاز

دورہ انگلینڈ میں چار میچوں پر مشتمل سیریز کے میچز 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم انگلینڈ سر زمین سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کے لیے امریکا روانہ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں