12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 298 پوائنٹس اضافے کے بعد 39 ہزار 134 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز یعنی جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 298 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 134 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 87 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 167.50 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔

- Advertisement -

ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 166.78 سے بڑھ کر 167.65 روپے پر پہنچ گیا۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز یعنی سوموار کو بھی 100 انڈیکس میں 580 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 187 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کمی سے 37 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 14 ارب روپے مالیت کے 37.92 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں