اشتہار

آئی ایم ایف مذاکرات شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل وزارت خزانہ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل اپنے سرکاری اعلان میں کہا کہ پاکستان نےآئی ایم ایف کے جائزے کے تمام اسٹرکچرل بینچ مارکس، کیفیتی کارکردگی کے معیارات اور دیگر اشاریوں کے اہداف حاصل کرلیے ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) ریویو مشن سے مذاکرات شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دوسرے جائزےکےاہداف کوکامیابی سے حاصل کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاکستانی اقدامات کےنتیجےمیں آئی ایم ایف کے پروگرام اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کےاجرا کی توقع ہے۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ نے اپنے سرکاری اعلان میں کہا کہ پاکستان نےآئی ایم ایف کے جائزے کے تمام اسٹرکچرل بینچ مارکس، کیفیتی کارکردگی کےمعیارات اوردیگراشاریوں کےاہداف حاصل کرلیےہیں، یہ اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کا حتمی جائزہ ہوگا اور اس سلسلےمیں اسٹاف لیول سمجھوتا ان کی منظوری کے بعد متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا ہے، وزیرخزانہ کی وفد سے تعارفی ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف کےوفد کی سربراہی مشن چیف نیتھن پورٹر کررہےہیں تاہم آئی ایم ایف کی نمایندہ ایسٹرپریزبھی ملاقات میں موجود تھیں۔

حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سےگورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد اور چیئرمین ایف بی آر زبیر امجد ٹوانہ نے محمد اورنگزیب کی معاونت کی، اسٹینڈبائی ارینجمنٹ کےتحت مذاکرات آج شروع ہوں گے، جو اٹھارہ مارچ تک جاری رہیں گے۔

آخری جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملیں گے جبکہ آئی ایم ایف پاکستان کوایک ارب 90 کروڑ ڈالر پہلے ہی فراہم کرچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں