اشتہار

گال ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

گال: سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں جیت کیلئے 508 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

گال میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز سے شروع کی تو دمتھ کرونا رتنے 27 اور دننجیا ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

میزبان ٹیم کے کپتان کرونارتنے 61 رنز اور ویلا لیگ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دھنانجایا ڈی سلوا 109 رنز بنا کر رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر پر ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور نسیم شاہ نے 2، 2، یاسر شاہ، نعمان علی اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور میزبان سری لنکا کو 147 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں