منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

پاکستان کو آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ ملے گا، روپے کی قدرمیں کمی کرنا ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے تین سالہ بیل آؤٹ منصوبے کی مد میں 50 کروڑڈالرآئندہ ماہ ملیں گے تاہم آئی ایم ایف نے روپے کی قیمت میں 20 فیصد کمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف ہیرالڈ فنگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قسط کی ادائیگی کا فیصلہ پاکستان کی جانب سے معاشی اصلاحات کے اقدامات اٹھانے کے بعد کیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی میدان میں اصلاحات کررہاہے جس کے سبب 6.6 ارب ڈالر کے بیل آوٗٹ پیکج کی قسط آئندہ ماہ مل جائے گی۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کی فراہمی کے لئے شرائط عائد کی گئی ہیں کہ توانائی بحران سے دوچار پاکستان کو وسیع پیمانے پرٹیکسیشن کی مد میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ محصولات میں کمی کو نئے ٹیکس لگا کرپورا کیا جائے۔

حکومت سے اگلےمعاشی جائزےسےپہلے40 ارب کےٹیکسز لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ روپےکی قدر20 فیصد تک گرانےکی گنجائش موجود ہے جس کا اثر چوالیس ارب ڈالرکی درآمدات پر پڑے گا اور درآمدی اشیا مزید مہنگی ہوجائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں