اشتہار

ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلہ : پاکستان اپنے بھائیوں کی مدد میں پیش پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان کی جانب سے پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں ترکیے اور شام روانہ کردی گئی ، ٹیم کے ہمراہ 3 ٹن ریلیف سامان بھی روانہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ وشام میں خوفناک زلزلے کے بعد پاکستان اپنے بھائیوں کی مددمیں پیش پیش ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد روانہ کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیم ترکیہ کیلئے روانہ کردی، این ڈی ایم اے نے ٹیم کے ہمراہ 3 ٹن ریلیف سامان بھی روانہ کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ایک اور فلائٹ 50افرادپرمشتمل ریسکیو1122ٹیم،15ٹن سامان لیکرروانہ ہوگی ، لاہور سے7ٹن پرمشتمل موسم سرماکاریلیف سامان استنبول بھیجا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فوج اوروزارت صحت کی میڈیکل ٹیمیں بھی دونوں ممالک کوبھیجی جارہی ہیں۔

یاد رہے ترکیہ اور شام میں قیامت خیززلزلے نے تباہی مچادی، ترکیہ میں اموات کی تعداد 2921 ہوگئی جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔

زلزلےنےشہروں کانقشہ ہی بدل دیا ہے ۔ دوہزارآٹھ سوچونتیس عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں۔

ترک صدرطیب اردوان نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں