پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

پاکستان 21 سال بعد سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سیزن 25-2024 میں کن کن ٹیموں کے خلاف اور کتنے میچز کھیلے گی پی سی بی نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پاکستان آئندہ سال فروری مارچ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ ہی گرین شرٹس کا انٹرنیشنل ہوم سیزن کا اختتام ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 25-2024 کے سیزن کے دوران 3 ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقہ سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

- Advertisement -

ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز آئندہ ماہ اگست سے بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا اور اس کا اختتام آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ ہوگا جس کا فائنل 9 مارچ کو تجویز کیا گیا ہے جب کہ اسی دوران پاکستان 21 سال بعد سہ فریقی سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔

 

اگست 2024 سے مارچ 2025 کے عرصے میں پاکستان کرکٹ ٹیم 9 ٹیسٹ میچز، 9 ٹی 20 اور کم از کم 14 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ ون ڈے میچوں کی تعداد چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر بڑھ سکتی ہے۔

پاکستان کا سیزن میں پہلا امتحان بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ہوگی جس کے میچز راولپنڈی میں 21 سے 25 اگست تک اور کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

 

پاکستان اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی بھی کرے گا۔ اس سیریز کے میچ بالترتیب ملتان میں 7 تا 11 اکتوبر، کراچی میں 15 تا 19 اور راولپنڈی میں 24 تا 28 اکتوبر کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ سال کے آغاز میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی مہمان بنے گی۔ پہلا ٹیسٹ کراچی میں 16 تا 20 جنوری اور دوسرا ملتان میں 24 تا 28 جنوری کھیلا جائے گا۔

 

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز کا میزبان بھی ہوگا جو آئندہ سال 8 سے 14 فروری تک ملتان میں کھیلی جائے گی۔

ویسٹ انڈیز سے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 4 نومبر سے 7 جنوری کے دوران 2 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

بنگلا دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 9 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان نے اب تک سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف 2 سیریز میں 5 ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں فتح اور 3 میں شکست ہوئی ہے اس طرح وہ 22 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 پر ہوگا پی سی بی نے ابتدائی شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے، یہ شیڈول باضابطہ طور پر آئی سی سی جاری کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ غیرملکی شائقین آئیں، کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اور ساتھ ساتھ خوبصورت پاکستان کو بھی دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں