جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان سکوک بانڈ اپریل 2024 میں جاری کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے سکوک بانڈ دسمبر میں جاری کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے اب یہ بانڈز آئندہ سال اپریل میں جاری کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے سکوک بانڈ دمسبر میں جاری کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے اور اب یہ بانڈز آئندہ سال اپریل میں جاری کیے جائیں گے اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع وزات خزانہ کے مطابق اپریل 2024 تک پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں بڑی مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا کیونکہ تب تک آئی ایم ایف کی باقی دو اقساط بھی وصول ہو جائیں گی جس سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی بھی بہتر ہو جائے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ بندی بہتر ہونے سے پاکستان سستے شرح سود پر سکوک بانڈ جاری کر سکتا ہے جب کہ اپریل 2024 تک پاکستان مہنگے قرض حاصل نہیں کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں