جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا، نگراں وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا، ہم کسی کیمپ کا حصہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا، ہم کسی کیمپ کاحصہ نہیں، ہماری توجہ قومی مفادات پرمرکوزہے۔

ایک سوال پر انوارالحق کاکڑنے کہا یوکرین جنگ نےعالمی سطح پر بحران کو جنم دیا، پاکستان کی جانب سے یوکرین کوہتھیاروں کی فراہمی کی بات بالکل غلط ہے، چین ہماراسٹریٹیجک پارٹنر ہے اور ہماری دوستی ہرآزمائش پر پوری اتری ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تیس سال میں مغرب کا پاکستان سے سلوک غیرمنصفانہ رہا، نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔

یاد رہے نگراں وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں دنیا کو خبردار کیا تھا کہ وہ بیدار ہو جائیں کیونکہ ہندوتوا کا پھیلاؤ اس کی علاقائی حدود سے باہر پھیل رہا ہے، جو ممکنہ طور پر شمالی امریکہ، کینیڈا اور یورپ جیسی مغربی اقوام کو متاثر کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں