اشتہار

’’پاکستان میں 8 بھارت میں 100 روبوٹس سرجری کے کام آتے ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف ڈاکٹر ادیب رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر8 روبوٹس ہیں جن کے ذریعے سرجری ہوتی ہے۔ بھارت میں 100 روبوٹ سرجری کے کام آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ایس آئی یو ٹی کا دورہ کیا، نگراں وزیراعلیٰ نے سربراہ ایس آئی یو ٹی ڈاکٹرادیب رضوی سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہدرسول بھی موجود تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری دیکھی۔ ڈاکٹر ادیب رضوی اور ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹرز کی جانب سے روبوٹک سرجری پربریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

ڈاکٹرادیب رضوی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں 100 روبوٹ ہیں جوسرجری کے کام آتے ہیں جب کہ پاکستان میں مجموعی طور پر8 روبوٹس ہیں جن کے ذریعے سرجری ہوتی ہے۔

ڈاکٹر ادیب نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں صرف سندھ اور لاہور میں روبوٹک سرجریز ہوتی ہیں۔ ایس آئی یو ٹی میں 2021 سے روبوٹک سرجری ہورہی ہے،

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایس آئی یوٹی کراچی میں یورولاجی کی 1130 روبوٹک سرجریاں ہوچکی ہیں۔ سکھرایس آئی یو ٹی میں 2022 سے روبوٹک سرجریز ہورہی ہیں۔ ابھی تک سکھر میں 200 سرجریز ہوچکی ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے بتایاگیا ہے کہ روپوٹک سرجری مہنگی ہے، نگراں وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر ادیب رضوی اور پروفیسر شاہد رسول و دیگرسرجنز سے سوالات کیے۔

بریفنگ دیتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کینسر کی روبوٹک سرجری بہتر ہوتی ہے۔ روبوٹک سرجری مہنگی ہے اس لیے روبوٹ سے ضروری سرجری کی جاتی ہیں۔ روبوٹ کو ڈاکٹر نہیں بلکہ ایک آپریشن آلہ سمجھا جاتا ہے۔

وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کراچی کے پبلک اسپتال میں روبوٹک سرجری کا سسٹم ہے جو ایک کامیابی ہے۔ سندھ کے نجی اسپتالوں میں ابھی تک روبوٹک سسٹم متعارف نہیں ہوا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ روبوٹک سرجری کا سسٹم متعارف کرانا سندھ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں