بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

موبائل فون کے نشے سے کیسے چھٹکارا پائیں؟ ایوب کھوسہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: موبائل فون کا نشہ آج ہر شخص کے سر پر سوار ہے، دوستوں کی محفلوں میں بھی دوست آپس میں باتیں کم کرتے ہیں اور اپنے اپنے فونز میں گم زیادہ رہتے ہیں۔

یہ سوال اکثر لوگوں کو پریشان کرتا ہے کہ موبائل کے نشے سے کیسے چھٹکارا پائیں، اس سلسلے میں مشہور اداکار ایوب کھوسہ نے بہت ہی دل چسپ حل بتا دیا ہے۔

[bs-quote quote=”موبائل فون پر کم دھیان دیا کرو، دوستوں کے ساتھ ہو تو دوستوں کو وقت دو۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایوب کھوسہ” author_job=”اداکار”][/bs-quote]

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بہترین ڈراما آرٹسٹ ایوب کھوسہ نے دوستوں کی ایک ایسی ہی محفل میں وہ کام کیا جس سے سب کے سروں سے موبائل فون کا نشہ ہرن ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایوب کھوسہ اپنے دوستوں کے ساتھ سڑک کے کنارے ایک ہوٹل پر کھانا کھانے بیٹھے ہیں۔

ایوب کھوسہ دوستوں پر برہم ہو کر کہہ رہے ہیں کہ موبائل فون پر کم دھیان دیا کرو، دوستوں کے ساتھ ہو تو دوستوں کو وقت دو۔


یہ بھی پڑھیں:  سرکاری اسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون استعمال پر پابندی


اداکار ایوب کھوسہ کی دل چسپ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انھوں نے اپنے فون سمیت تمام دوستوں کے موبائل فون لے کر ایک تھیلی میں ڈال کر تھیلی کو گانٹھ لگا دی۔ ایوب کھوسہ نے آخر میں ویڈیو بنانے والے کا موبائل بھی لے لیا۔

موبائل فونز ضبط کرکے انھوں نے کہا بھائی مجلس کرو، کھانا کھاؤ۔ یہ کیا ہے کہ سب کے سب اپنے موبائل فون کے ساتھ لگے ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں