اشتہار

پاکستانی بینکوں کا فارن کرنسی اکاؤنٹس ہولڈرز کو ڈالر دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی بینکوں نے فارن کرنسی اکاؤنٹس ہولڈرز کو ڈالر دینے سے انکار کردیا جبکہ بینکس منی چینجرز کو ڈالرفراہم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بینکوں کی جانب سے فارن کرنسی اکاؤنٹس کے صارفین کو بھی ڈالردینے سے انکار کیا جانے لگا۔

ذرائع نے بتایا کہ فارن کرنسی اکاونٹس میں لوگوں کے باہر سے ڈالر آرہے ہیں، مگربینکوں کی جانب سے چیک کلیئر نہیں کیے جا رہے، فارن کرنسی اکاؤنٹس ہولڈر صارفین سے کہا جا رہا ہے اسٹیٹ بینک کی اجازت نہیں ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب بینکس منی چینجرز کو ڈالرفراہم کررہے ہیں، جو مارکیٹ سے تیس سے چالیس روپے زیادہ میں ڈالر فروخت کر رہے ہیں۔

بینکوں کے ترسیلات زر پہلے ہی ایک ارب ڈالر تک کم ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سےلوگوں نےفارن کرنسی اکاؤنٹس میں ترسیلات زر منگوانا کم کر دیا ہے۔

خیال رہے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مستحکم ہے ، آج ڈالر باون پیسے مہنگا ہوکر دوسو انتیس روپے سڑسٹھ پیسے پر بند ہوا، بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو تیس روپے میں فروخت کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں