18.7 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ٹیکسی سے ملنے والے 1 لاکھ ایک ہزار درہم اصل مالک کو واپس کردیے۔

اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات دبئی میں ایک پاکستانی لیموزین ڈرائیور نے ٹیکسی سے ملنے والے ایک لاکھ ایک ہزار درہم واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کی ہے۔

پاکستانی ڈرائیور نے رقم البرشہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کی جو ایک مسافر ٹیکسی میں بھول گیا تھا۔

- Advertisement -

البرشا پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ماجد سلطان السویدی نے ایمانداری اور امانت داری کی ستائش کرتے ہوئے پاکستانی ڈرائیور سفیان محمد ریاض کو اعزاز سے نوازا ہے۔

پاکستانی ڈرائیور نے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسے رقم ٹیکسی سے ملی تھی، پہلی فرصت میں اسے اصل مالک تک پہنچانے کے لیے پولیس کی مدد لی۔ پولیس نے فوری طور پر رقم اصل مالک تک پہنچا دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں