20.6 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

6 ماہ 13 دن کا پیدل سفر، پاکستانی نوجوان حج کیلیے مکہ پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان 5 ہزار 400 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے حج کیلیے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔

عثمان ارشد نامی پاکستانی نوجوان نے سعودی عرب کا پیدل سفر 6 ماہ 13 دن میں طے کیا۔ اس نے ایران، متحدہ عرب امارات اور بحرین کا راستہ اختیار کیا۔ نوجوان نے چھالے بھرے پاؤں سے حج کا سفر جاری رکھا۔

پاکستان حج مشن کی کوششوں سے عثمان ارشد کو حج کا ویزا مل گیا۔ پاکستان حج مشن کے ڈائرکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ عثمان ارشد نوجوانوں کیلیے ایک منفرد مثال ہے۔

- Advertisement -

عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ سعودی حکومت نے عثمان کے حج ویزہ کے اجرا میں اہم کردار ادا کیا، نوجوان کو عازمین حج کی سرکاری رہائش گاہ میں ٹھہرا دیا گیا، حج مشن عازمین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

ڈی جی حج مشن نے کہا کہ عازمین کو رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جا رہی ہے، 70 ہزار عازمین پاکستان سے مکہ پہنچ چکے ہیں۔

کچھ روز قبل بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا شہری 370 دن پیدل سفر کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔

شہاب نامی بھارتی شہری نے گزشتہ سال 2 جون کو مضبوط ارادوں کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے سعودی عرب پہنچنے کیلیے 370 دن کا سفر پیدل طے کیا۔

بھارت سے سعودی عرب کا فاصلہ تقریباً 8 ہزار 640 کلو میٹر ہے۔ شہاب پاکستان، ایران، عراق اور کویت کے راستے وہاں پہنچے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں