بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

پاکستان کے برطانیہ اور یورپ میں پروازوں کی بحالی کیلیے رابطے تیز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ اور یورپی ممالک میں بحالی کے معاملے میں پیش رفت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔ سی اےاے حکام کے برطانیہ اور یورپی یونین حکام سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔

گزشتہ 2دن میں یورپی یونین حکام سےسی اےاے کے متعدد ٹیکنیکل سیشن ہوئے ہیں۔ طویل ٹیکنیکل سیشن میں پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی معاملے پربات ہوئی۔

- Advertisement -

ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن کےاقدامات پر پیشرفت رپورٹ سے یورپی حکام کوآگاہ کیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن نے یورپ اور برطانیہ کے دیے گئے تمام  اہداف مکمل کر لیے۔

سی اے اے حکام کی جانب سے یورپی یونین کو درخواست کی گئی ہے کہ پی آئی اے کو فوری بحالی کی اجازت دی جائے۔حکومت پی آئی اے نجکاری سے قبل یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اےپروازوں کی بحالی چاہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں