نیویارک : پاکستان نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں نئے مستقل رکن کی شمولیت کی مخالفت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی پر بحث کے دوران پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ڈھانچہ آج کے حقائق کی عکاسی کرنے میں ناکام ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ یہ انیس سو پینتالیس میں اس وقت کی طاقتوں کے لحاظ سے بنایا گیا تھا جس وقت بیشتر رکن ممالک نوآبادیاتی حکومت کے زیراثر تھے۔
- Advertisement -
نئے مستقل ارکان کی شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے انھوں نے کہا اس طرح کا اقدام موجودہ عدم مساوات کو بڑھا دے گا اور کونسل کی غیر فعالیت کو مزید گہرا کرے گا۔