جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پر پاکستان کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کے ملوث ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ماورائے عدالت قتل کانیٹ ورک اب عالمی سطح پر پھیل چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کے ملوث ہونے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا بھارت کا ماورائے عدالت قتل کانیٹ ورک اب عالمی سطح پر پھیل چکا ہے، کینیڈا میں قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبروں نے اس کی تصدیق کردی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے بھارتی ایجنسی را جنوبی ایشیا میں اغوا ،قتل کی وارداتوں میں سرگرم رہی، پاکستان را کی جانب سےٹارگٹ کلنگ اور جاسوسی کے سلسلےکانشانہ بنا ہواہے۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ نے بتایا کہ دسمبر2022 میں پاکستان نے لاہورحملےمیں بھارت کےملوث ہونےکے شواہد دیئےتھے، لاہور حملے کی منصوبہ بندی بھی بھارتی انٹیلی جنس نے کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ سال 2016 میں بھارتی فوجی افسر کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستان سے پکڑاگیا، جس کے بعد کلبھوشن یادیو نے تخریب کاری ،مالی معاونت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ترجمان نے بھارت کی جانب سے کینیڈین شہری کا قتل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ عمل عالمی ذمہ داریوں سے متعلق بھارت کے دعوےپر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں