تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شعیب اختر قومی ٹیم کی کارکردگی پر برس پڑے

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست پر قومی ٹیم کی کارکردکی پر برس پڑے

گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے ساتویں اور فیصلہ کن معرکے میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کر 4-3 سے سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

ڈیوڈ ملان کو 47 گیندوں پر 78 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا ان کی دھواں دار اننگز میں 3 چھکے اور 8 بلند و بالا چوکے شامل تھے۔

ہیری بروک 238 رنز بنانے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

سیریز میں شکست پر سابق قومی کرکٹرز شعیب اختر اور وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ورلڈ کپ: وسیم اور وقار نے کن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا؟

شعیب اختر نے کہا کہ ’اگر ایسی ہی کارکردگی رہی تو ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوجائیں گے۔

دوسری جانب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ ’دو سو رنز کے تعاقب میں دلیری نظر نہیں آئی اگر اچھا کھیل کر شکست ہوتی تو میچ ہارجانے پر بھی سپورٹ کیا جاتا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ روانہ

یاد رہے کہ قومی ٹیم تین ملکی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے جہاں پاکستان، بنگلہ دیش اور کیوی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

- Advertisement -