اشتہار

’اس کنڈیشن میں پاکستان کو شکست دینا مشکل ہو گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کو مشکل حریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ون ڈے ٹیم کافی مضبوط ہے۔

ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ اس کنڈیشن میں پاکستان کو شکست دینا کافی مشکل ہوگا ورلڈ سپر لیگ کے بعد ہر سیریز اہم ہوگئی ہے ۔

کین ولیمسن نے کہا کہ یہ سیریز ہمارے لیے ایک بہترین موقع ہے پاکستان سے یو اے ای میں کافی ون ڈے سیریز کھیلےہیں ہر بیٹسمین ہی چاہتا ہے کہ سنچری اسکورکرے، ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا زیادہ ضروری ہے۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہترین ہے اچھا مقابلہ ہوگا نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھی ہے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کےلئے ون ڈے سیریز کیلئے پراعتماد ہیں ابھی ون ڈے ہو رہا ہے ٹیسٹ کی بات نہ کریں کوشش کریں گےتوازن ٹیم میدان میں اتاریں۔

بابراعظم نے کہا کہ سرفراز احمد نے طویل انتظار کیا لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری سرفراز نے اپنے وقت کا انتظار کیا اور جب موقع ملا تو پرفارمنس دی سرفراز احمد چار سال سے نہیں کھیلے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں