ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

افغان بیٹر نے پاکستان کی قربانیوں پر پانی پھیر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے بیٹر ابراہیم زدران نے پاکستانی کی قربانیوں پر پانی پھیر دیا۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے 49.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

رحمان اللہ گرباز نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ابراہیم زدران 87 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمت شاہ 56 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

تاہم افغان بیٹر ابراہیم زدران نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے پاکستان کی مہمان نواز کی قدر نہ کی اور جیت کو پاکستان سے واپس جانے والے غیرقانونی افغانوں کے نام کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے چار دہائیوں کی میزبانی کے بعد غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو جانے کو کہا تھا۔

پاکستان نے ہمیشہ افغان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کیا، قومی سابق کرکٹرز نے افغان ٹیم کی کوچنگ کی تاہم ابراہیم زدران یہ سب بھول گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں