ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، مزید 800 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی بمباری کے باعث مزید 800 فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 6654 تک پہنچ گئی ہے، 19ہزار سے زائد زخمی ہیں، جبکہ اسپتالوں میں سہولتیں ختم ہوچکی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 2500 بچے بھی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 1600 افراد لاپتہ ہیں، جن کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں؟

دوسری جانب غزہ میں الجزیرہ ٹی وی کے بیوروچیف وائل الدحدوح کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں پورا خاندان شہید ہوگیا ہے، شہید ہونے والوں میں اہلیہ، بیٹا اور سات سالہ بیٹی شامل ہیں۔

- Advertisement -

وحشی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

اسرائیلی جارحیت سے پردہ اٹھانے والے صحافی وائل الدحدوح کے اہلخانہ کو شہید کردیا گیا ہے، الجزیرہ ٹی وی کے غزہ میں بیوروچیف کی رہائش گاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا، حملے میں اُن کی اہلیہ، ہائی اسکول میں پڑھنے والا بیٹا اور سات سالہ بیٹی شہید ہوگئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزیرہ چینل کے نمائندے کا خاندان النصیریہ کے پناہ گزین کیمپ میں موجود تھا۔

خاندان کی شہادت کے بعد الجزیرہ چینل کے نمائندے کی شہید ننھی بیٹی کو گود میں اٹھائے اسپتال سے نکلنے اور شہید بیٹے کی میت کو دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں