اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں پہلی پاکستانی فلم ’پرچی‘ کی نمائش

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں پاکستانی فلم پرچی نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارت خانے اور ٹاپ ایونٹ کے باہمی تعاون سے ریاض میں پہلی پاکستانی فلم پرچی پیش کی گئی، فلم کی نمائش میں مہمان خصوصی شہزادہ عبدالعزیز بن مطیب بن سعود کے علاوہ پرچی فلم کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی اور بلال خلیل نے بھی شرکت کی۔

شہزادہ عبدالعزیز کی رائے کے مطابق سعودی عرب میں پیش کی جانے والی یہ پہلی پاکستانی فلم ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ مستقبل میں باقی ممالک کی طرح سعودی سینماوٴں میں بھی پاکستانی فلمیں رونقیں بکھیریں گی۔

فلم پرچی کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمیں اب پہلے سے بہتری کی طرف جا رہی ہیں اور فلم پرچی سعودی عرب میں پیش کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

پاکستان ایمبیسی کے افسران کا کہنا تھا سعودی عرب میں تقریباً ستائیس لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ سعودی سینیما پاکستانی فلموں کی فروغ /مارکیٹ کے لیے ہمیشہ بہترین ثابت ہوں گے۔

 

اس موقع پر لوگوں نے نا صرف فلم کو پسند کیا بلکہ فلم کی کاسٹ کی پرفارمنس کو بھی خوب سراہا جبکہ فلم کے میوزک کو بھی خوب پسند کیا گیا۔

خیال رہے کہ فلم پرچی کی کہانی بھتہ خوروں کی جانب سے تقسیم کی جانے والی پرچیوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ غنڈہ عناصر کاروباری لوگوں اور تاجروں سے کس طرح رقم طلب کرتے ہیں۔

فلم کے اداکاروں میں حریم فاروق، علی رحمٰن خان، احمد علی اکبر، عثمان مختار، شفقت چیمہ ہیں جب کہ اس کے مصنف شفقت خان ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں