منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

والدین کا عالمی دن آج دنیا بھرمیں منایا جا رہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن ہر سال کی طرح اس سال بھی آج یکم جون کو منایا جا رہا ہے جس دن بچوں کے پرورش، تربیت اور کردار سازی میں والدین یعنی ماں اور باپ کی باہمی محنت ، لگن اور خلوص پرخراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جب کہ بچوں کے والدین کے ساتھ تعلقات پرروشنی ڈالی جا رہی ہے۔

بچوں کی پرورش اور تعلیم وتربیت میں ماں اور باپ دونوں کا اہم کردار ہوتا ہے دونوں مل کر زندگی کی کاڑی کو کھینچتے ہوئے منزل مقصود تک لے جاتے ہیں اور یہ منزل اولاد کے بہتر مستقبل کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے؟

اولاد کے اچھے مستقبل کی خاطر اپنا آپ مارنے والے والدین اپنی تمناؤں اور خواہشوں کو بیچ کر اولاد کا اچھا مستقبل خریدتے ہیں جس کے لیے ماں کے علیحدہ حقوق اور فرائض ہیں اور باپ کے حصے میں دوسری ذمہ داریاں آتی ہیں۔

عالمی سطح پر بچوں پر ماں اور باپ کے علیحدہ علیحدہ حقوق کو یکجا کر کے ایک کردار وضع کیا گیا ہے اور اسی کے تناظر میں والدین کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس میں ماں ، باپ اور بچوں کے تعلقات، حقوق اور فرائض پر بحث کی جاتی ہے۔

عالمی سطح پر یہ دن انفرادی طور پر الگ الگ تاریخوں میں منایا جاتا ہے لیکن بعد ازاں اقوام متحدہ نے والدین کے عالمی دن منانے کے لیے یکم جون کو مختص کردیا گیا۔

اہم ترین

مزید خبریں