شام : فرانس نے داعش کیخلاف اعلان جنگ کردیا، شام میں فرانسیسی لڑاکا طیاروں کی پہلی فضائی کارروائی میں داعش کا کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم سمیت تربیت گاہ تباہ کردی.
پیرس حملوں کی ذمہ داری قبول کرنا داعش کو مہنگی پڑگئی، پیرس حملوں کے بعد فرانس کے دس جنگی طیاروں نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے گڑھ رقہ پر بیس ٹھکانوں پر بمباری کی، داعش کے ٹھکانوں پر بیس بم گرائے گئے، بمباری میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور تربیتی سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
فرانس کے صدرکا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا، امریکا نے پیرس حملوں کو انسانیت پر حملے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف حملوں میں فرانس کی بھرپورمدد کی جائیگی۔
فرانسیسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ دنیا میں امن اور انسانی زندگیوں کی حفاظت کیلئے داعش کے خلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں، جو داعش کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
پیرس حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ فرانس کی طرح داعش کے خلاف سرگرم دیگر ملکوں میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں کی جائیں گی.