تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حلب میں تباہی اور انسانی جانوں کا ضیاع، ایفل ٹاور پر بھی سوگ طاری

پیرس : شام کے شہر حلب میں اتحادی فوجیوں کی بمباری کے باعث ہونے والی تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر ایفل ٹاور پر بھی سوگ طاری ہوگیا اور ایفل ٹاور تاریکی میں ڈوب گیا۔

ایفل ٹاور انتظامیہ کی جانب سے شام کے شہر حلب میں جاری خانہ جنگی کے دوران نشانہ بننے والے معصوم افراد اور محصور شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بدھ کی شام ایفل ٹاور کی روشنیاں کو بجھادی گئی۔

to

 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس کے میئر اینی ہیدلگو نے حلب کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اعلان کیا کہ بدھ کی رات 8 بجے ایفل ٹاور کی وہ ہزاروں روشنیاں بجھا دی جائیں گی، جو اسے رات میں بھی نمایاں رکھتی ہیں۔

to-2

ایفل ٹاور کی انتظامیہ کے اس اقدام کا مقصد شام کے شہر حلب میں تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع کی جانب عالمی برادری کو توجہ دلانا ہے۔

میئر پیرس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ علامتی قدم دنیا میں شعور اجاگر کرے گا کہ ہمیں حلب کی تباہی پر فوری قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب شام کے شہرحلب میں ہونے والے پرتشدد واقعات اورشہریوں کی ہلاکت کے خلاف پیرس اوراستنبول میں سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا، پیرس میں مظاہرین نے حلب میں جاری قتل عام اورتباہی کے خلاف احتجاج کیا اور عالمی برادری سے حلب کی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ شامی شہر حلب میں جاری خانہ جنگی ساڑھے پانچ سال بعد اپنے اختتام کو پہنچی، جس کے بعد اس وقت شہر میں قتل عام جاری ہے جبکہ شام میں تقریبا 20 ماہ سے جاری جنگ ہے جس کے نتیجے میں اب تک 7 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا 37 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔


مزید پڑھیں : حلب کے شہریوں کے سوشل میڈیا پرآخری پیغامات، حلب اور انسانیت کو بچانے کی اپیل


یاد رہے کہ شام کے شہر حلب میں پھنسے ہوئے شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر آخری پیغامات بھی سامنے آچکے ہیں، جس میں حلب کے شہریوں کی جانب سے انہیں اور انسانیت کو بچانے کی اپیلیں کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -