بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

ایوان کا ماحول بہتر بنانے والی کمیٹی کا اپنا ماحول گرم ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پارلیمان کو بہتر انداز سے چلانے کیلیے بنائی گئی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ناراضی کا اظہار کر دیا۔

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں یکطرفہ کہانیاں سننے نہیں آئے ہیں، اپنا دور حکومت ان کو یاد نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ میری بیوی بیمار ہے بات کروا دیں، میں نے سب کچھ دیکھا ہوا ہے اس کمیٹی میں نہیں بیٹھوں گا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 18 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ کمیٹی پارلیمنٹ کے امور کو بہتر انداز سے چلانے کا کام کرے گی۔

کمیٹی میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، نوید قمر، خورشید شاہ، خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، علیم خان، اختر مینگل، اعجاز الحق، خالد حسین مگسی، صاحبزادہ حامد رضا، بیرسٹر گوہر علی، محمود خان اچکزئی، حمید حسین اور شاہدہ بیگم شامل ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔

اس سے قبل اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی اراکین کی پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کیلیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں