اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا تحصیل کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ داجل اور محمد پور کو ضلع جام پور کی تحصیلوں کا درجہ دیا جائے گا، عوام کے دیرینہ مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جام پور کو پنجاب کا بہترین ضلع بناؤں گا یہ میرا عزم ہے، ضلع بننے سے جام پور کے علاقوں میں ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نیا ضلع بننے سے جام پور میں ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے، محمد پور اور داجل میں سروس ڈیلیوری کا عمل بھی بہتر ہوگا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جام پورمیں یونیورسٹی بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے یہ میرے لیے گجرات کی طرح ہے دل و جان سے جام پور کی ترقی چاہتا ہوں۔

جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان پر نصر اللہ دریشک اور محسن لغاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں انہوں نے جام پور کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے، عوام ان کے اس فیصلے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں