اشتہار

بھارت میں بڑا حادثہ، مسافروں سے بھری بس ندی جاگری

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسافروں سے بھری بس بے قابو ہوکر ندی میں جاگری، حادثے میں تیرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ دھار ضلع کے علاقے کھلگھاٹ میں اس وقت پیش آیا جب اندور سے مہاراشٹر جانے والی بس توازن بگڑنے کی وجہ سے حفاظی جنگلہ توڑتے ہوئے پچیس فٹ نیچے  نرمدا ندی میں جا گری۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: مذہبی عبادت کے دوران بادل پھٹ گیا ، 15 یاتری ہلاک

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

افسوسناک واقعے کے نتیجے میں اب تک تیرہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ہلاک شدگان میں سات مرد اور چار خواتین شامل ہیں، فوری طور پر ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں