اشتہار

پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے پریشان، اقامے اور ویزے ختم ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں پاسپورٹ بنوانے کیلئے دئیے گئے وقت میں پاسپورٹ کا حصول ناممکن ہوگیا، ارجنٹ فیس کے باوجودادارہ مقررہ دنوں میں پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے پریشان ہیں ، پاسپورٹ بنوانے کیلئے دئیے گئے وقت میں پاسپورٹ کاحصول ناممکن ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ارجنٹ فیس کے باوجود ادارہ مقررہ دنوں میں پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام ہیں ، پاسپورٹ میں تاخیر سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اقامے و ویزے ختم ہونے لگے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹس کا بیک لاگ 3 لاکھ سے بھی تجاوز کر گیا ہے ، نارمل،ارجنٹ پاسپورٹ کے ساتھ ایگزیکٹیو پاسپورٹ بھی تاخیر سے ملنے لگے ہیں۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا تھا کہ درخواستوں کی تعداد پیداواری صلاحیت سے بہت زیادہ تھی، پچھلے 3 ماہ سے پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد7لاکھ ماہانہ ہوئی۔

حکام نے کہا کہ پاسپورٹ کےبیک لاگ کو 3 لاکھ سے کم کرنےکیلئے کوشش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں