اشتہار

عمران خان آسانی سے دوبارہ جیت جائیں گے، سابق کینیڈین اپوزیشن لیڈر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق کینیڈین اپوزیشن لیڈر پیٹرک براؤن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں عوامی رائے کی بنیاد پر عمران خان آسانی سےدوبارہ جیت جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کینیڈین اپوزیشن لیڈر پیٹرک براؤن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ‘پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات اچھی رہی، ملکی صورتحال، جمہوریت، قانون کی بالادستی،کرکٹ سےمتعلق بات ہوئی، انتخابات میں عوامی رائے کی بنیاد پر عمران خان آسانی سےدوبارہ جیت جائیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان سےکینیڈاکی اپوزیشن پارٹی کےلیڈرپیڑک براون کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں پاکستان میں سیاسی صورتحال اورمعاشی پالیسیوں پربات چیت کی گئی۔

پاکستان میں انتخابات کےحوالے سے حکومتی رویے پرعمران خان نے گفتگو میں کہا تھا کہ پاکستان میں جلدانتخابات ہی مسائل کاحل ہیں، ملک کوفلاحی ریاست بناناچاہتےجہاں سب کیلئےیکساں قانون ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں ، انتخابات کاراستہ روکنےکیلئےحکمران آئین شکنی کاراستہ اختیار کر رہے ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں