اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

پتوکی، ایک ماہ میں‌6 بچیوں‌ سے زیادتی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے علاقے پتوکی میں ایک ماہ کے دوران چھٹی بچی سے زیادتی کا کیس سامنے آیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تو پولیس نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائےمغل میں ایک ماہ کے دوران بچیوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا۔

ملزم کی عدم گرفتاری اور علاقے میں بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بتایا کہ ملزم بچیوں کو ورغلا کر ویران جگہ لے جاکر زیادتی کرکےچھوڑ دیتا ہے۔

- Advertisement -

علاقہ مکینوں نے احتجاج کے دوران سڑک کو بلاک کیا اور ٹائر بھی جلائے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ ایک ماہ کے دوران زیادتی کے 6 واقعات ہوچکے ہیں جبکہ پولیس نے صرف دو مقدمات درج کیے۔

دوسری جانب پولیس نے حالیہ واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، اس ضمن میں تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں ملزم اپنے ساتھ بچی کو لے جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: گھر میں مدرسے جانے والی کمسن بچی سے مبینہ زیادتی

پولیس افسران نے مظاہرین کو ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے درندہ صفت شخص کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، گرفتاری کے حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے۔

ڈی پی او قصور کی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق

بعد ازاں ڈی پی او قصور عمران کشور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ملزم کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے کوئی سامنے آنے کو تیار نہیں ہے، احتجاج کرنے والے زیادہ  ترلوگ ملزم کےحق میں تھے، مظاہرین میں زیادہ  تعداد ان کی تھی جو کہتے ہیں ملزم بےگناہ ہے‘۔

عمران کشور کے مطابق ملزم کے خلاف ریپ کی کوشش کا ایک مقدمہ درج ہوا ہے،اگر مقدمہ درج نہ بھی ہوتوشکایت سےمتعلق ایک ریکارڈ ہوتاہے، پولیس درخواستوں کاریکارڈچیک کرکےمقدمات درج کرے گی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ دیر قبل ملزم کو گرفتار کرلیا، علاقے میں ہونے والے زیادتی کے واقعات سےمتعلق تحقیقاتی ٹیم بنائی جاچکی ہے، یہ تحقیقاتی ٹیم ملزم سےبھی تفتیش کرےگی جس کی تفصیلات سب کے سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: با اثر افراد کا خواجہ سرا پر تشدد، ویڈیو وائرل کر دی

ڈی پی او قصور نے یہ بھی بتایا کہ ’ ایک متاثرہ بچی کا میڈیکل ہو چکاہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے، دیگر 2 درخواستوں پربھی ایکشن لےکرمیڈیکل کرائیں گے، جن اہلکاروں نےایکشن نہیں لیا اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘۔

خواجہ سرا تشدد کیس

ڈی پی او قصور عمران کشور نے بتایا کہ خواجہ سرا تشددکیس کو دوبارہ کھول دیا ہے، اس کیس سے متعلق تین ٹیمیں کام کررہی ہیں جنہوں نے تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس میں سے ایک کی شناخت آصف اعوان کے نام سے ہوئی جبکہ خواجہ سرا کا دوبارہ میڈیکل کرایا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں